ویب ڈیسک:ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے 29 ویں میچ میں پشاور زلمی نےکراچی کنگز کو جیت کے لیے 148 رن کا ہدف دے دیا۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پشاور زلمی نےکراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر147 رن بنائے۔
کراچی کنگز کی جانب سے عرفات منہاس، زاہد محمود اور حسن علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
یاد رہےکہ پاکستان سپر لیگ سیزن 9 میں پلے آف میں پہنچنے والی 4 ٹیموں کا فیصلہ گزشتہ روز ہی ہوچکا ہے۔ملتان سلطانز، پشاور زلمی، اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پلے آف مرحلے میں پہنچ گئی ہیں جب کہ کراچی کنگز اور لاہور قلندرز دوڑ سے باہر ہوگئی ہیں۔