ملک بھر میں آج سےطوفانی بارشیں،الرٹ جاری

ملک بھر میں آج سےطوفانی بارشیں،الرٹ جاری
کیپشن: ملک بھر میں آج سےطوفانی بارشیں،الرٹ جاری

ویب ڈیسک: پی ڈی ایم اے نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں آج رات سے آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق آج پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم شام اور رات کو بیشتر اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ترجمان کے مطابق مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، بھکر، میانوالی، خوشاب اور نورپور تھل میں آندھی کے ساتھ بارش ہو گی۔

پی ڈی ایم کی جانب سے جاری فورکاسٹ کے مطابق لاہور، سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، قصور، اوکاڑہ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب ملک میں کہیں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے تو کہیں شدید گرمی نے شہریوں کا برا حال کیا ہوا ہے۔

ایک جانب چمن، کوژک ٹاپ، شیلاباغ، توبہ اچکزئی سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے۔

دوسری جانب جنگل پیرعلیزئی، قلعہ عبدللہ، پشین میں طوفانی ہوائیں چلنے سے کوئٹہ چمن شاہراہ پر ٹریفک متاثر ہوگئی ہے اور میرپور، دھیر کوٹ، سماہنی آزاد کشمیر، مانسہرہ میں بھی بارش ہورہی ہے تاہم سندھ اور پنجاب میں گرمی میں بدستور اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

Watch Live Public News