ویب ڈیسک:پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 میچوں کی سیریز کا پہلے ون ڈے آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے، سری لنکا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، پاکستان نے سری لنکا کو جیت کے لئے 300 رنز کا ہدف دیا، میچ میں بابراعظم نے شاندار کیچ تھام کر سب کو حیران کردیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشل پیج پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم کے شاندار کیچ کی ویڈیو شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی، بابراعظم نے سری لنکن کے بیٹرسامراوکرمہ کا ناقابل یقین کیچ تھاما جس پر دوسرے کھلاڑی بھی دنگ رہ گئے.
37 رنز پر موجود سامراوکرمہ قومی فاسٹ بالر حارث رؤف کی تیز رفتار گیند پر ’سلپ‘ میں بابراعظم کو کیچ دیے بیٹھے، بیٹ کے کنارے کو بال چھوتے ہوئے سلپ کی طرف تیز ی سے نکلی جس پر بابراعظم نے ڈائیو لگاتے ہوئے گیند کو اپنے دائیں ہاتھ میں تھام لیا جس پر سری لنکن بیٹر بھی ششدر رہ گئے۔
ویڈیو کے سامنے آنے پر کرکٹ شائقین بھی بابراعظم کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے، کچھ کمنٹ سیکشن میں کہہ رہے ہیں کہ’ یقین نہیں آرہا ہے کہ یہ کیچ بوبی نے پکڑا ہے‘۔ جبکہ کچھ فینز بابراعظم سے اپنی محبت کا اظہار بھی کررہے ہیں۔