ملالہ یوسف زئی پاکستان پہنچ گئیں ہیں وہ سیلاب سےمتاثرہ علاقوں کادورہ کریں گی۔ تفصیلات کے مطابق ملالہ یوسف زئی اپنے والدین کے ہمراہ قطر ائیرلائن کی پرواز 604 کے ذریعے کراچی ایئرپورٹ پہنچیں۔ ملالہ یوسف زئی کو سخت سکیورٹی میں جناح ٹرمینل سے ان کی رہائش گاہ تک لے جایا گیا ہے. آج کا دن وہ کراچی میں ہی گزاریں گی جبکہ کل کے روز وہ سیلاب سے متاثرہونے والےسندھ کے علاقے دادو کا دورہ کریں گی اور اس موقع پر سندھ حکومت کے عہدیداران بھی ان کے ساتھ ہوں گے۔ خیال رہے کہ سوات میں سال 2015ء میں ملالہ کو طالبان نے ایک حملے میں شدید زخمی کر دیا تھا اس حادثے کے بعد وہ بیرون ملک چلی گئی تھیں جس کے بعد وہ دوسری مرتبہ پاکستان آئی ہیں.