گوگی بٹ کو طیفی بٹ کے مبینہ مقابلے میں نامزد کر دیا گیا

گوگی بٹ کو طیفی بٹ کے مبینہ مقابلے میں نامزد کر دیا گیا

(ویب ڈیسک ) پولیس ذرائع کے مطابق   گوگی بٹ کو طیفی بٹ کے مبینہ مقابلے میں نامزد کردیا گیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ   طیفی بٹ کو گوگی اور اس کے ساتھیوں نے چھڑایا تھا۔

خیال رہے کہ امیر بالاج قتل کیس کا مرکزی ملزم طیفی بٹ پولیس حراست میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق طیفی بٹ کو امیر بالاج قتل کیس میں تفتیش کے لئے دبئی سے گرفتار کر کے پنجاب پولیس پاکستان لیکر آئی۔ طیفی بٹ کو تفتیش کیلئے لاہور لایا جا رہا تھا کہ اسی دوران اس کے دو ساتھیوں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں طیفی بٹ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

دوسری جانب گوگی بٹ کی پرانی رہائش گاہ کے قریب فائرنگ ہوئی ہے، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار آئے اور گھر کے قریب کلاشنکوف کے فائر کی، پولیس نے نامعلوم افراد کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ کے خول قبضے میں لے لی۔

Watch Live Public News