کورونا سے مزید58 افراد جاں بحق

کورونا سے مزید58 افراد جاں بحق
اسلام آباد ( پبلک نیوز) کورونا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 58 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں جن کے بعد پاکستان میں اس مہلک وبا کا شکار ہونے والوں کی تعداد پندرہ ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر سے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا سے مزید 58 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں ٗ جبکہ گزشتہ ایک روز میں مزید 4,584افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی ہے ٗ کورونا سے تاحال15,501موات ہو چکی ہیں۔ان تازہ ترین اعداد و شمار کے بعد اب ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 75,266 ہو گئی ہے جبکہ ملک بھر میں کورونا کے 6 لاکھ34ہزار 835مریض صحتیاب ہو چکے ہیں اور 7,25,602مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں۔

Watch Live Public News