خیبر پختونخوا کے بالائی پہاڑی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی

خیبر پختونخوا کے بالائی پہاڑی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی

(ویب ڈیسک ) موسمی صورتحال کے پیش پی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام متلعقہ اداروں کو پیشگی اقدامات کے لئے الرٹ جاری کردیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ  چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، مانسہرہ ایبٹ آباد،گلیات،ہری پور، بونیر، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم اور شمالی و جنوبی وزیرستان میں 13 سے 15 دسمبر تک بارش اور برفباری کا امکان ہے۔پشاور، چارسدہ، مردان، نوشہرہ اور صوابی میں ہلکی بارش کی پیشگوئی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق   برفباری کے باعث ناران، کاغان، کلام، جبوڑی سمیت بالائی علاقوں میں سڑکیں پھسلن کا شکار ہوسکتی ہیں۔شدید بارش اور برفباری سے لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ 

میدانی علاقوں میں دھند کی شدت بڑھنے اور حد نگاہ متاثر ہونے کا امکان  ہے۔موٹر ویز اور ہائی ویز پر دھند کے باعث ٹریفک متاثر ہوسکتی ہے۔ عوام احتیاط سے سفر کریں۔

پی ڈی ایم اے  کا کہنا ہے کہ سیاحوں اور مسافروں کو بارش اور برفباری کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کی اپیل کی گئی  ہے،عوام   بارش، تیز ہوا یا ژالہ باری کے دوران کھمبوں، بورڈز اور کمزور ڈھانچوں سے دور رہیں۔ عوام لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے والے علاقوں میں غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔ 

پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی اپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے عوام کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1700پر دیں۔

Watch Live Public News