سبی (پبلک نیوز) ٹریفک حادثات معمول بننے لگے۔ بختیار آباد کے قریب تین موٹر سائیکلوں میں تصادم، حادثے میں دو افراد موقع پر جاں بحق،ایک شدید زخمی ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سبی کے علاقہ بختیار آباد کے قریب تین موٹر سائیکلوں میں تصادم ہو گیا جس کے نتیجہ میں دو افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔
دونوں جاں بحق ہونے والے افراد اور زخمی کو بختیار آباد کے سرکاری ہسپتال فوری طور پر منتقل کر دیا گیا۔ جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت مجتبیٰ ولد محمد اسحاق اور محمد عمیر ولد صالح محمد کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمی ہونے والے شخص کی شناخت ابھی تک نہیں ہوسکی۔