ویب ڈیسک: دوستی کی کہانیاں تب سے چلتی آ رہی ہیں جب زندگی کا آغاز ہوا ہے۔ انسانوں کی انسانوں سے دوستی تو کافی مشہور ہے لیکن راج ہنس اور انسان کی دوستی کا یہ شاید پہلا واقعہ ہے۔ استنبول میں رہنے والے ایک ڈاکیے کا کہنا ہے کہ راج ہنس سوان اس کا 37 سال پرانا دوست ہے۔
یہ دوستی اس وقت شروع ہوئی جب رجب مرزان نامی ڈاکیہ کو 37 سال قبل ترکی کے مغربی صوبہ ایدرنے میں ایک چھوٹا سا زخمی راج ہنس ملا۔
نوجوان ڈاکیہ رنڈوا تھا سو وہ علاج کے بعد راج ہنس کو اپنے گھر لے آیا اور اپنی تنہا زندگی کا ساتھی بنا لیا۔ ڈاکیے نے اس دن سے لے کر سوان کو اپنی زندگی میں اپنے بچے کی طرح شامل کر لیا۔
یہ واقعہ سوشل میڈیا پر جب آیا تو وائرل ہوتا چلا گیا۔ اس کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ راج ہنس صرف 12 سال تک زندہ رہتے ہیں لیکن رجب کی محبت اور اس کے خیال کی وجہ سے 37 سال بھی سوان زندہ ہے۔