کراچی ( پبلک نیوز) مون سون کے پہلے اسپیل سے شہر کے مختلف علاقوں میں صبح سے دو بجے تک کہاں کتنی بارش ہوئی ہے محکمہ موسمیات نے اعدادو شمار جاری کردئیے۔ اعدادو شمار کے مطابق گلشن حدید میں 35ملی میٹر، پی اےایف فیصل بیس میں 32ملی میٹر، سعدی ٹاون 27.8 ملی میٹر، نارتھ کراچی 24.4 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئ سرجانی میں 20.4لانڈھی میں 18ملی میٹر، اولڈ ائیرپورٹ میں 17ملی میٹر،یونیورسٹی روڈ میں 16.3 ملی میٹر ریکارڈ کی گئ۔ جناح ٹرمینل میں14.2ملی میٹر، ناظم آباد میں 12.2ملی میٹربارش ہوئی۔ پی اے ایف مسرور بیس میں 11.5ملی میٹر,کیماڑی میں 5.2 ملی میٹر، بارش ریکارڈ ہوئی۔