(ویب ڈیسک )پاک فوج ، ایف سی بلوچستان اور پولیس کا مشترکہ "آپریشن شعبان" جاری ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی فتنہ الخوارج کے کیخلاف علاقے میں ہوائی اور زمینی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں،تازہ کارروائیوں کے دوران مزید 3 خارجیوں کو جہنم واصل کیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کاکہنا ہے کہ آپریشن شعبان میں جہنم واصل ہونے والوں کی مجموعی تعداد 67 ہو گئی ہے، پانچ جولائی سے اب تک آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مجموعی طور پر 105 خارجی دہشتگرد جہنم واصل ہو چکے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آخری دہشتگرد کے خاتمے تک بلوچستان میں آپریشن شعبان جاری رہے گا۔