سعودی عرب میں آئل ریفائنری پر ڈورن حملہ

سعودی عرب میں آئل ریفائنری پر ڈورن حملہ
ریاض : سعودی وزارت توانائی کے ترجمان کی جانب سے ریاض کی آئل ریفائنری پر ڈرون حملے کی تصدیق کی گئی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض کی آئل ریفائنری پر ڈرون حملہ کیا گیا جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ سعودی وزارت توانائی کے ترجمان نے ڈرون حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ریفائنری پر ڈرون حملہ 10 مارچ جمعرات کے روز کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ڈرون حملہ صبح 4 بجے کیا گیا جس کے نتیجے میں معولی آتشزدگی ہوئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ڈرون حملے سے لگنے والی آگ پر فوری طور پر قابو پالیا گیا. سعودی وزارت توانائی کے ترجمان نے ڈرون حملے کی شدید مذمت کی ہے تاہم فوری طور پر اس کا الزام کسی پر عائد نہیں کیا گیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔