ویوو اسمارٹ فونز کے جدید ترین ماڈل لانچ

v30 adn 30 pro
کیپشن: v30 adn 30 pro
سورس: google

 ویب ڈیسک :سمارٹ فونز کے مشہور برینڈ ویوو نے  اپنا نیا فون وی30 اور وی30 پرو لانچ کر دیا ہے۔ یہ فون حال ہی میں انڈونیشیا میں متعارف کرائے گئے تھے۔
 رپورٹ کے مطابق ویوو نے یہ اسمارٹ فونز فی الحال انڈیا میں لانچ کیے  ہیں جو اپنے عالمی معیار اور دیگر خصوصیات کے مطابق ہیں۔ تاہم انہیں جلد ہی پاکستان میں بھی متعارف کرایا جاسکتا ہے۔
  وی 30 اور وی 30 پرو اسمارٹ فونز کو  50 میگا پکسل فرنٹ کیمرے اور ’ایک اعشاریہ پانچ کے‘ ڈسپلے کے ساتھ پیش کیا گیا ہے ۔ یہ فون 80واٹ وائرڈ فاسٹ چارجنگ کو بھی سپورٹ کرتے ہیں اور اینڈرائیڈ 14 ورژن کے ساتھ ہیں۔
انڈمن بلیو اور کلاسک بلیک رنگوں میں ویوو30 پرو 47 ہزار انڈین روپے(1 لاکھ 60 ہزار پاکستانی روپے) میں فروخت کیا جائے گا جبکہ  اس کا ویاس کا وی30 ویریینٹ جس میں 256 جی بی گنجائش ہوگی 42 ہزار ( 1 لاکھ 41 ہزار پاکستانی روپے)میں دستیاب ہوگا۔
بیس ویریئنٹ ویوو وی30  انڈمن بلیو، کلاسک بلیک اور ایک اضافی میور گرین شیڈ میں لانچ کیا گیا ہے۔
صارفین 14 مارچ سے انڈیا میں ویوو کے ای سٹورز اور دیگر آف لائن ریٹیل آؤٹ لیٹس کے ذریعے فون خرید سکیں گے۔ ماڈلز کی پری بکنگ 7 مارچ سے شروع ہو چکی ہے۔
فون کی اہم خصوصیات
دونوں سیٹ پونے سات انچ کے ڈسپلے کے ساتھ ہیں جن کی سکرین کی برائٹنس یا روشنی 1260 ضرب 2800 پکسلز تک ہے۔
ویوو وی30 میں 12جی بی کی ریم ہے جبکہ 512جی بی تک سٹوریج دستیاب ہے۔
فون کے کیمرے کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ 50 میگاپکسلز ہے۔ اور اس میں امیج سٹیبلائزیشن کا آپٹیکل سینسر ہے۔
کیمرے کے ساتھ ویوو نے الٹرا وائیڈ اینگل لینز کے علاوہ اورا لائیٹ فلیش یونٹ کا اضافہ کیا ہے۔
اس میں سیلفی کیمرا بھی 50 میگاپکسلز دیا گیا ہے جبکہ پورٹریٹ کیمرا بھی 50 میگاپکسلز دیا گیا ہے۔
لانچ کیے گئے ویوو کے دونوں ماڈلز میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے۔