ایس سی او اجلاس،  وزیر اعظم  کاانتظامات کا جائزہ لینے کیلئے جناح کنوینشن سینٹر کا دورہ 

ایس سی او اجلاس،  وزیر اعظم  کاانتظامات کا جائزہ لینے کیلئے جناح کنوینشن سینٹر کا دورہ 

(ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہانِ حکومت کے اجلاس کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے جناح کنوینشن سینٹر کا دورہ کیا۔

وزیر اعظم کو  چیئرمین سی ڈی اے، وزارت خارجہ کے حکام نے بریفنگ دی۔ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور متعلقہ اعلی حکام بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔

وزیر اعظم  شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہانِ حکومت کے اجلاس کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

Watch Live Public News