بابر اعظم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 3ہزار رنز بنانے والے پہلے ایشین بلے باز بن گئے

بابر اعظم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 3ہزار رنز بنانے والے پہلے ایشین بلے باز بن گئے

(ویب ڈیسک )  قومی ٹیم کے بلے باز بابر اعظم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 3ہزار رنز بنانے والے پہلے ایشیائی بلے باز بن گئے ہیں ۔

بابر اعظم نے یہ اعزاز جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز اپنے نام کیا،انہوں نے  ڈبلیو ٹی سی کے 37 میچز میں 47.95 کے اوسط کے ساتھ 3021 رنز بنا لیے ہیں۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بابر اعظم کے بعد ایشیا میں دوسرا نمبر پر بھارتی کپتان شبمن گِل ہیں ۔انہوں نے 39 میچز میں 2 ہزار 826 بنا رکھے ہیں۔

تاہم   بابر اعظم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں رنز کے اعتبار سے مجموعی طور پر 8ویں نمبر پر ہیں جبکہ ٹاپ اسکور کا ریکارڈ انگلینڈ کے جو روٹ کے پاس ہے، انہوں نے 69 میچز میں 6 ہزار 80 رنز بنا رکھے ہیں۔ دوسرا نمبر آسٹریلیا کے اسٹیو سمتھ، تیسرا مارنوس لبوشین، چوتھا بین اسٹوکس جبکہ  پانچواں ٹریوس ہیڈ کا ہے۔

Watch Live Public News