ڈالر مزید مہنگا ہو گیا

ڈالر مزید مہنگا ہو گیا
انٹر بینک میں ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے ، انٹر بینک میں ڈالر مزید 1.64روپے مہنگا ہوگیا . انٹر بینک میں ڈالر 229روپے 82 پیسے پر بند ہواجبکہ گزشتہ روز ڈالر 228 روپے 18 پیسے پر بند ہوا تھا. ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام ہو گیا. کاروباری ہفتے کے پہلے روز انڈیکس میں ملا جلا رجحان رہا، ٹریڈنگ کے دوران تیزی کے باعث ہنڈرڈانڈیکس 42ہزار کاہندسہ عبور کرگیا تھا. مارکیٹ85پوائنٹس کی کمی سے 41ہزار862 پر بند ہوئی، دن بھرمجموعی طورپر348 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا. 219کمپنیوں کے شیئرزکی قیمتوں میں کمی جبکہ109کےشیئرز میں اضافہ ہوا. آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 42,137 جبکہ کم ترین سطح 41,812 رہی. دوسری جانب سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا، فی تولہ سونا 3000روپے اضافے کے بعد 1لاکھ 56ہزار روپے مہنگا ہوگیا۔ 10گرام سونا 2572 روپے اضافے کے بعد 1لاکھ 33ہزار 7سو45روپے کا ہوگیا.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔