(ویب ڈیسک) آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع مستونگ میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ آپریشن ہندوستانی پراکسی فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع کیا گیا، آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں 4 بھارتی سپانسر دہشتگردوں ہلاک ہوگئے۔ دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کرلیا گیا ۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد علاقے میں دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، علاقے میں پائے جانے والے دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ہندوستانی اسپانسرڈ دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
وزیر اعظم کو سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین:
وزیر اعظم شہباز شریف نے ضلع مستونگ میں فتنتہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کاروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے آپریشن کے دوران فتنتہ الہندوستان کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پزیرائی کی ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے،ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کی ستائش:
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کی۔انہوں نے نے 4 بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا ۔
محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ قوم کو بہادر سکیورٹی فورسز پر فخر ہے۔