کورونا کی تباہ کاریوں کی تفصیلی رپورٹ جاری

کورونا کی تباہ کاریوں کی تفصیلی رپورٹ جاری
اسلام آباد (پبلک نیوز)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے پاکستان میں کورونا کی تباہی کاریوں کی تفصیلی رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں کورونا سے سب سے زیادہ 61 سے 70 سال کی عمر کے بزرگ متاثر ہوگے ہیں۔ پاکستان کورونا کی تباہ کاریوں میں 35ویں جبکہ انڈیا دوسرے نمبر پر ہے۔تفصیلات کے مطابق این سی او سی کی طرف سے کورونا کی مجموعی صورت حال پر مبنی رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ کورونا سے زیادہ متاثرہ ممالک میں پاکستان 35 ویں نمبر پر ہے، کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں امریکہ پہلے، انڈیا دوسرے اور برازیل تیسرے نمبر پر ہے۔ پاکستان میں کورونا کے باعث 61 سے 70 سال کی عمر کے افراد کی سب سے زیادہ اموات ہوئیں، ملک میں ابتک 61 سے 70 سال کے 4 ہزار 398 افراد انتقال کر چکے ہیں، 50 سے 60 سال کی عمر کے 3921 اور 71 سے 80 سال کے 2763 افراد جاں بحق ہوئے،ملک میں کورونا سے 81 سے 90 سال کے 917 اور سو سال سے زائد 126 کی کورونا سے موت ہوئی، ملک میں ایک سے دس سال کے 42 بچے بھی کورونا سے جاں بحق ہوئے، ملک میں ابتک 10 ہزار 267 مرد 5 ہزار 231 خواتین اور تین خواجہ سراؤں کی کورونا سے موت ہو چکی ہے،کورونا سے سب سے زیادہ کراچی میں 3 ہزار 844 اموات ہو چکی ہیں، لاہور میں 2 ہزار 936، راولپنڈی میں 1067، پشاور میں 785 اموات ہو چکی ہیں، پنجاب میں کورونا کے 348 مریضوں کی وینٹی لیٹر پر موت ہوئی، خیبر پختونخواہ میں 65 اسلام آباد میں 52 مریضوں کا وینٹی لیٹر پر انتقال ہوا۔سندھ میں کورونا کے 37 مریض وینٹی لیٹر پر جاں بحق ہوئے، ملک میں کورونا کی مثبت شرح 10 اعشاریہ 29 فیصد ہے، گوجرانوالہ میں کورونا مریضوں کے لئے مختص 88 فیصد وینٹی لیٹر بھر گئے، ملتان میں 81 فیصد،لاہور میں 79 فیصد وینٹی لیٹر بھر گئے، اسلام آباد میں 57 فیصد وینٹی لیٹر کورونا مریضوں سے بھر گئے۔

Watch Live Public News