پرویز الہٰی کے وکلا نے لاہور ہائی کورٹ کا فیصٌلہ چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا

پرویز الہٰی کے وکلا نے لاہور ہائی کورٹ کا فیصٌلہ چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا
لاہور (پبلک نیوز) پرویز الہی کے وکلاء نے ڈپٹی اسپیکر کو اختیارات دینے کے اقدام کو چیلنج کرنے کا اعلان کردیا. تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کےفیصلے کے کیخلاف پرویزالہٰی کے وکلا انٹرا کورٹ میں اپیل صبح دائر کریں گے۔ پرویزالہٰی کے وکلاء کا کہنا تھا کہ ڈپٹی اسپیکر متنازعہ ہوچکےہیں،تو وہ کیسےالیکشن کروا سکتے ہیں، عدالت پارلیمنٹ کےمعاملات میں مداخلت کا اختیار نہیں رکھتی۔ واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب جلد کرانے کے حوالے سے حمزہ شہباز کی درخواست مسترد کر دی ہے. وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب 16 اپریل کو ہی ہو گا. چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی کا اپنے فیصلے میں کہنا تھا کہ سیکرٹری جنرل 15 اپریل تک پنجاب اسمبلی میں تمام انتظامات مکمل کریں گے،سپیکر کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر کے اختیارات سلب کرنے کا قدام کالعدم قرار دیدیا. فیصلے میں کہا گیا کہ وجوہات بعد میں بتائی جائیں گی، درخواستوں کو نمٹا دیا ہے، ڈپٹی اسپیکر 16 اپریل کو وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب کرائیں ،تمام فریقین غیر جانبداری سے فرائض انجام دیں گے ،صوبائی اسمبلی کا تمام عملہ الیکشن کر انے میں مکمل تعاون کرے گا.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔