پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد
اسلام آباد کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما علی امین گنڈاپور کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں جوڈیشل مجسٹریٹ احتشام عالم نے تحریک انصاف کے رہنما کے کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں پولیس نے علی امین گنڈاپور کو عدالت میں پیش کیا ۔ دوران سماعت پراسیکیوٹر نے اسلحہ برآمدگی کیلئے ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ہے جبکہ ان کے وکیل بابر اعوان نے بھی جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی ہے ۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے سوال کیا ہے کہ آپ 2 دن سے کیا کرتے رہے ہیں ؟َ اس پر تفتیشی افسر نے عدالت کو جواب دیا کہ علی امین گنڈاپورکا وائس میچ کرالیا ہے ۔ بعد ازاں عدالت نے علی امین گنڈاپور کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی ۔ اس کے علاوہ عدالت نے بھکر پولیس کی جانب سے علی امین گنڈاپور کے 3 روزہ راہداری ریمانڈ کی استدعا بھی مسترد کردی ہے ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔