پاکستان کانفرنس 2026: عالمی افق پر پاکستان کا ابھرتا کردار

پاکستان کانفرنس 2026: عالمی افق پر پاکستان کا ابھرتا کردار
کیپشن: پاکستان کانفرنس 2026: عالمی افق پر پاکستان کا ابھرتا کردار

ویب ڈیسک: ہارورڈ یونیورسٹی میں 12 اپریل 2026 کو پاکستان کانفرنس     2026 کا انقعاد کیا گیا۔ کانفرنس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق 700سے زائد شرکاء ، 50 سے زیادہ مقررین اور 17 سے زائد سیشنز کے ساتھ یہ کانفرنس پاکستان میں بڑھتی عالمی دلچسپی کی عکاسی کرتی ہے۔پاکستان کے امریکہ میں سفیر رضوان سعید شیخ شریک، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب ، معید یوسف، حنا ربانی کھر اور عاصمہ شیرازی نے کانفرنس میں شرکت کی۔شہباز تاثیر ،حسن شہریار یاسین، ، فیصل کپاڈیا،    ماہرہ خان سمیت دیگر نمایاں پاکستانی شخصیات بھی شریک ہوئیں۔ بین الاقوامی مندوبین میں مائیکل کوگیل مین، کرس وین ہولن اور ہارورڈ یونیورسٹی کے پروفیسرز شامل تھے۔

کانفرنس میں پاکستان سے متعلق مختلف موضوعات پر مباحثوں کا انعقاد کیا گیا۔موضوعات  میں پاکستان کی تخلیقی صلاحیتوں، سماجی جدت ، خارجہ پالیسی، ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن ، ثقافت، جدت، بیرونِ ملک پاکستانیوں کی تخلیقی خدمات، تعلیم، صحت اور میڈیا پر تفصیلی مباحثوں کا انعقادشامل تھے۔پاکستان کی آزاد  اور متوازن خارجہ پالیسی  کی ستا‏‏ئش کی گئی۔ شرکاء نے پاکستان کے ثالثی کردار کو سراہا۔ کانفرنس کےشرکاء نےخطے میں بھارت کا جارحانہ رویہ امن کی راہ میں رکاوٹ قراردیدیا۔شرکا  ءنے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کی سراہا۔ 
شرکاء کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خصوصی اسٹرٹیجک حالات اسٹیبلشمنٹ کے فعال کردار کا تقاضا کرتے ہیں ۔ شرکاء نے پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کو ترقی کی بنیاد قرار دیا۔ شرکاء بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی صلاحیتوں کے  معترف نکلے۔

کانفرنس میں پاکستان کی اقتصادی اصلاحات پر تفصیلی بحث کی گئی۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت بحران سے نکل چکی ہے، اقتصادی اصلاحات نے معیشت کو مضبوط بنیاد فراہم کر دی ہے۔مشرقِ وسطیٰ کے حالات نے دنیا کے بیشتر ممالک کے لیے مشکل اقتصادی صورتحال پیدا کر دی ہے۔

شرکاء نے اس بات کا اقرار کیا کہ ریاستی سطح پر پاکستان میں فرقہ واریت اور مذہب کی بنیاد پر کوئی تفریق نہیں۔    ہندو برادری سندھ کے کاروباری طبقے  میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ۔ پاکستان میں دنیا کے خوبصورت ترین چرچ موجود ہیں۔ شرکاء نے  پاکستانی کی سول سوسائٹی کے فعال کردار کو سراہا ۔ شہباز  تاثیر اور بینک آف پنجاب کے CEO ظفر سعود نے اپنی Survival کے تجربات بیان کیے ۔ ثقافت اور آرٹ سے وابستہ مندوبین نے پاکستان کے مختلف الانواع کلچر کو اجاگر کیا ۔عاصمہ شیرازی نے پاکستانی صحافیوں کی جمہوریت اور آئین کی بالا دستی کے لیے خدمات کو اجاگر کیا۔

Watch Live Public News