مالی سال 2026ء میں تجارتی خسارہ مزید بڑھے گا: اسٹیٹ بینک

مالی سال 2026ء میں تجارتی خسارہ مزید بڑھے گا: اسٹیٹ بینک

ویب ڈیسک: اسٹیٹ بینک نے جون اور جولائی کے مانیٹری پالیسی اجلاسوں کی رپورٹ جاری کردی۔

  اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جون اور جولائی میں مانیٹری پالیسی کمیٹی نے شرحِ کو 11 فیصد پر برقرار رکھا،حقیقی شرحِ سود مہنگائی کو وسط مدتی ہدف میں مستحکم رکھنے کے لئے مثبت رہے گا۔

مالی سال 26ء میں تجارتی خسارہ مزید بڑھے گا، ترسیلاتِ زر بڑھنے کے باوجود کرنٹ اکاؤنٹ جی ڈی پی کے 1 فیصد خسارے میں رہے گا۔

مرکزی بینک کے مطابق انٹربینک زرمبادلہ کی خریداریوں کی بدولت اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوگا۔ 

دسمبر 2025ء کے آخر تک اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 15.5 ارب ڈالر ہونے کی توقع ہے، مالی سال 26ء میں حقیقی جی ڈی پی نمو 3.25  سے 4.25 فیصد کے درمیان رہنے کا تخمینہ ہے۔ 

Watch Live Public News