سردیوں میں ہونٹ کیوں پھٹتے ہیں؟ ماہرین نے بڑی وجہ بتا دی

سردیوں میں ہونٹ کیوں پھٹتے ہیں؟ ماہرین نے بڑی وجہ بتا دی
کیپشن: سردیوں میں ہونٹ کیوں پھٹتے ہیں؟ ماہرین نے بڑی وجہ بتا دی

ویب ڈیسک:  سردیوں میں خشک جلد اور پھٹے ہونٹ ایک عام مسئلہ بن چکے ہیں، جو ہر عمر کے افراد کو متاثر کرتا ہے۔ یہ عموماً موسم کی شدت کی وجہ سے سمجھا جاتا ہے، مگر ماہرین صحت کے مطابق اس کی اہم وجہ جسم میں وٹامن بی 12 کی کمی بھی ہو سکتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جیسے پروٹین اور کاربوہائیڈریٹس صحت کے لیے ضروری ہیں، ویسے ہی وٹامنز بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ جب جسم میں ان وٹامنز کی کمی ہوتی ہے تو مختلف مسائل جنم لیتے ہیں، جن میں سردیوں کے دوران ہونٹوں کا پھٹنا اور جلد کی خشکی بھی شامل ہے۔

ہونٹ کس وٹامن کی کمی سے پھٹتے ہیں؟
اتراکھنڈ کی ماہر امراضِ جلد، ڈاکٹر آشا سکلانی کے مطابق وٹامن بی 12 کی کمی سے ہونٹ زیادہ خشک اور پھٹنے لگتے ہیں۔ یہ وٹامن خون کے سرخ خلیات کی تیاری، ڈی این اے کی تشکیل اور یادداشت کی بہتری میں مددگار ہوتا ہے۔ اس کی کمی خون کی کمی اور یادداشت کی کمزوری کا سبب بھی بن سکتی ہے۔

ڈاکٹر آشا کا کہنا ہے کہ ہونٹوں کی جلد نہایت حساس ہوتی ہے اور سردیوں میں فضا کی نمی کم ہونے سے ہونٹوں پر برا اثر پڑتا ہے، جس سے وہ مزید خشک ہوتے ہیں۔

ہونٹوں کی خشکی بڑھانے والے عوامل
سردیوں میں کم پانی پینا اور ہونٹوں کو بار بار چاٹنا بھی ہونٹوں کی خشکی میں اضافہ کرتا ہے۔ تھوک ہونٹوں کو وقتی طور پر نم کرتا ہے، مگر بعد میں وہ مزید خشک ہو جاتے ہیں۔

ماہرین کا مشورہ
سردیوں میں مناسب پانی پینا، غذائیت سے بھرپور خوراک لینا اور وٹامن بی 12 کی کمی کے معاملے میں ڈاکٹر سے مشورہ کرنا ضروری ہے تاکہ ہونٹوں کی خشکی اور پھٹنے سے بچا جا سکے۔

Watch Live Public News