پی ایس ایل 8 کی انعامی رقم کا اعلان، جیتنے والی ٹیم کو کتنی رقم ملے گی؟

پی ایس ایل 8 کی انعامی رقم کا اعلان، جیتنے والی ٹیم کو کتنی رقم ملے گی؟
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کی انعامی رقم کا اعلان کر دیا ہے۔ پی ایس ایل کا 8واں ایڈیشن آج سے شرو ع ہونے جا رہا ہے، افتتاحی میچ م میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کا مقابلہ ہوگا۔ میچ شروع ہونے سے پہلے ملتان اسٹیڈیم میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب بھی منعقد ہو گی جس میں پی ایس ایل8 کا نغمہ گانے والے گلوکاروں کے ساتھ آ ئمہ بیگ اور ساحر علی بگا بھی تقریب میں آواز کا جادو جگائیں گے۔ پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے میچز پاکستان کے 4 شہروں ملتان ، کراچی ، لاہور اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ایونٹ کا فائنل 19 مارچ کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان سپر لیگ کا فائنل جیتنے والی ٹیم کو 24 قیراط سونے سے بنی ٹرافی ملے ، اس کے ساتھ 12 کروڑ روپے کی انعامی رقم بھی دی جائے گی جبکہ فائنل میں ہارنے والی ٹیم بھی 4 کروڑ 80 لاکھ کی رقیم گھر لے کر جائے گی۔ یاد رہے کہ پی ایس ایل کے 7 ویں ایڈیشن میں فائنل جیتنے والی ٹیم کو 8 کروڑ جبکہ رنر اپ کو 3 کروڑ 20 لاکھ روپے ملے تھے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔