بشریٰ بی بی اپنی مرضی سےڈی چوک سےنہیں آئی،وقت آنے پر سب بتاؤں گی،مشال یوسفزئی کابڑاانکشاف

 بشریٰ بی بی اپنی مرضی سےڈی چوک سےنہیں آئی،وقت آنے پر سب بتاؤں گی،مشال یوسفزئی کابڑاانکشاف
کیپشن: بشریٰ بی بی اپنی مرضی سےڈی چوک سےنہیں آئی،وقت آنے پر سب بتاؤں گی،مشال یوسفزئی کابڑاانکشاف

ویب ڈیسک: مشال یوسفزئی نے  کہا ہے کہ میں وقت آنے پر سب کچھ بتاؤں گی ، میرے خلاف پارٹی میں منظم پروپیگنڈا کیا جارہا ہے،مجھے سازش کے ذریعے کابینہ سے ہٹایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق عدالت میں پیشی کے موقع پر   بشریٰ بی بی کی ترجمان مشال یوسفزئی نے کہا کہ بانی چیئرمین کے واضح احکامات ہیں کہ پارٹی کا عہدہ رکھنا ہوگا یا کابینہ کا حصہ رہنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ میرے خلاف پارٹی میں ایک لابی موجود ہے۔میرے خلاف پارٹی میں منظم پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔ میں وقت آنے پر سب کچھ بتاؤں گی۔ لوگ مجھ سے خائف ہیں، اس لیے میرے خلاف ہیں۔ مجھے سازش کے ذریعے کابینہ سے ہٹایا گیا۔

مشال یوسف زئی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں گورننس سے متعلق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سخت احکامات جاری کیے ہیں۔ انہوں نے صوبائی حکومتی کابینہ میں تبدیلی کے احکامات بھی دیے ہیں۔ کابینہ میں شامل ارکان کو پارٹی عہدوں سے استعفی لیا جائے گا۔

عمران خان کی اہلیہ کی ترجمان نے انکشاف کیا کہ میں اب بھی اس بات پر قائم ہوں کہ بشریٰ بی بی اپنی مرضی سے ڈی چوک سے نہیں آئی۔ بشریٰ بی بی بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ ہیں، ان سے کوئی اختلافات کر ہی نہیں سکتا۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان جس پر ہاتھ رکھے وہ لیڈر ہوگا جس پر نہیں وہ لیڈر نہیں۔ جب موازنہ ہے ہی نہیں تو اختلافات کیسے ہوسکتے ہیں؟ بشریٰ بی بی نے بتایا کہ اب وہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ ہی باہر نکلیں گی۔ بشریٰ بی بی کو عام قیدیوں جیسی سہولیات بھی میسر نہیں ہیں۔

مشعال یوسفزئی کو حفاظتی ضمانت مل گئی، ایک ماہ تک گرفتار نہ کرنے کا حکم
قبل ازیں مشال یوسفزئی کی مقدمات تفصیلات کے لیے دائر درخواست پر سماعت پشاور ہائی کورٹ میں جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس صلاح الدین  کے روبرو ہوئی۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہاکہ درخواست گزارہ کے خلاف ایک مقدمہ درج ہیں۔

مشعال یوسفزئی نے کہا کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں 8 مقدمات میں ضمانتیں لی ہے،میرے خلاف راولپنڈی میں بھی مقدمات درج ہیں، یہ کیسے کہتے ہیں کہ ایک مقدمہ ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ حلف نامہ کے ساتھ مقدمات سے متعلق رپورٹ جمع کریں۔

عدالت نے وفاقی حکومت سے درخواست گزارہ کے خلاف درج مقدمات کی تفصیل طلب کرلی۔

بعد ازاں عدالت نے مشال یوسفزئی کو ایک ماہ کی حفاظتی ضمانت دیتے ہوئے درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

Watch Live Public News