(ویب ڈیسک ) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے مستحق اور نادار افراد کیلئے جلد مفت زمین اسکیم لانے کا اعلا ن کیا ہے۔
مریم نواز نے لاہور میں ہاؤسنگ اسکیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد ایسی سکیم لارہے ہیں جس میں مستحق افراد کوگھربنانے کے لئے مفت رہائشی پلاٹ دیں گے، ہزاروں مستحق اور نادار افراد کو تین مرلہ کا پلاٹ دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پوری کوشش ہے کہ محمد نوازشریف کے خواب کو محنت کے ساتھ شرمندہ تعبیر کروں۔میں نے پولیس اور انتظامیہ کے لئے کے فارمنس انڈیکیٹرز مقرر کیے ہیں، محمد نوازشریف نے میرے لیے کے فارمنس انڈیکیٹرز مقرر کیاہے۔ مجھے ہر روز گھر جاکرانہیں جواب دینا پڑتا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ اپنا گھر اپنی چھت اسکیم دنیا کی بہترین ہاؤسنگ اسکیم ہے جس کے تحت سال بھر میں ایک لاکھ گھر بنانےکا منصوبہ ہے، 15 لاکھ روپے تک بلا سود آسان قرض دیا جائےگا، قرضہ حاصل کرنے والوں کو سات سال میں آسان اقساط پر ہر ماہ میں 14ہزار روپے قسط دینی ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی نے 7 سال کے لئے 15لاکھ روپے لیے ہیں تو 15لاکھ روپے ہی دینے ہیں، ایک روپہ بھی اوپر نہیں دینا۔ الحمد اللہ مہینوں میں اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام فنکشنل کر دیا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے 37اضلاع میں اپنی چھت، اپنا گھر سکیم سے ہزاروں گھر زیر تعمیر ہے، کچھ تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔ اپنی چھت، اپنا گھرپروگرام سے بننے والے پہلے پانچ گھروں میں فرنیچر بطور گفٹ فراہم کیا جائے گا۔ اپنی چھت، اپنا گھرپروگرام کے فیڈ بیک کی کالز دعائیں سے بھر پور ہوتی ہیں، جن کو سن کر سکون سے نیند آتی ہے۔