سندھ حکومت کا ای چالان میں بڑی رعایت دینے کا فیصلہ

سندھ حکومت کا ای چالان میں بڑی رعایت دینے کا فیصلہ
کیپشن: سندھ حکومت کا ای چالان میں بڑی رعایت دینے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے موجودہ ای چالان جرمانوں کے ڈھانچے کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے اور جرمانے نصف کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ حکام موٹرسائیکل کے ای چالان جرمانے 5,000 روپے سے کم کر کے 2,500 روپے کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ اس تجویز میں 1,000 سی سی تک انجن کی گنجائش والی گاڑیوں کے ای چالان جرمانوں میں بھی 50 فیصد کمی شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق حتمی فیصلہ ایک خصوصی کمیٹی کرے گی، جس کی اگلے ہفتے سندھ کے وزیرِ داخلہ کی صدارت میں اجلاس متوقع ہے۔ کمیٹی کی منظوری کے بعد حکومت باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

سرکاری اہلکاروں کا کہنا ہے کہ خصوصی کمیٹی نے 23 دسمبر کو اجلاس کے بعد ای چالان جرمانوں کا جائزہ لینا شروع کیا، جس میں اراکین نے جرمانوں کی شرح اور نفاذ کے اقدامات پر سفارشات طلب کیں۔

Watch Live Public News