آیت اللہ علی خامنہ ای کی تدفین 9 جولائی کو مشہد میں ہوگی، ایرانی میڈیا

 آیت اللہ علی خامنہ ای کی تدفین 9 جولائی کو مشہد میں ہوگی، ایرانی میڈیا
کیپشن: آیت اللہ علی خامنہ ای کی تدفین 9 جولائی کو مشہد میں ہوگی، ایرانی میڈیا

ویب ڈیسک: ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے سابق سپریم لیڈر   آیت اللہ علی خامنہ ای کی تدفین 9 جولائی کو مشہد میں کی جائے گی، جبکہ ان کی تجہیز و تکفین کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز 4 جولائی سے ہوگا۔ 

رپورٹس کے مطابق ابتدائی تعزیتی اور الوداعی تقریبات تہران میں منعقد کی جائیں گی، جہاں عوام، مذہبی شخصیات اور سرکاری حکام کو آخری دیدار کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ اس کے بعد مختلف مراحل میں جنازے کی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا اور پھر جسدِ خاکی کو مشہد منتقل کیا جائے گا۔ 

ایرانی سرکاری ذرائع کے مطابق مرکزی تدفینی تقریب 9 جولائی کو مشہد میں منعقد ہوگی، جہاں لاکھوں افراد کی شرکت متوقع ہے۔ تدفین مشہد کے معروف مذہبی مقام میں کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

حکام کی جانب سے سیکیورٹی اور انتظامی انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، جبکہ ملک بھر میں تعزیتی اجتماعات اور مختلف سرکاری و مذہبی تقریبات کے انعقاد کی تیاریاں بھی جاری ہیں۔



Watch Live Public News