کورونا سے مزید 46 افراد جاں بحق

کورونا سے مزید 46 افراد جاں بحق
اسلام آباد(پبلک نیوز) نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری ہونے والے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا کے 46 مریض جاں بحق ہوئے۔ این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک میں 2,338 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی جس کے بعد ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 19,764 ہو گئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق اب تک ملک بھر میں کورونا کے 5 لاکھ 69 ہزار 296 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ ملک میں 602,536 مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے تاحال 13,476 اموات ہو چکی ہیں۔ گزشتہ روز ملک بھرمیں42,499 ٹیسٹ کئے گئے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔