چار روز کیلئے سندھ، بلوچستان کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بند

چار روز کیلئے سندھ، بلوچستان کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بند
کراچی ( پبلک نیوز) شہر قائد کے شہریوں کے لیے بری خبر، سوئی سدرن کا اینگرو ایل این جی ٹرمینل پر ایف ایس آر یو کی تبدیلی کی وجہ سے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان، چار روز کے لیے سندھ اور بلوچستان کے سی این جی اسٹٰشنز کو گیس کی فراہمی بند۔ ایس ایس جی سی کے مطابق چار روز کے لئے سندھ اور بلوچستان کے سی این جی اسٹشنز کو گیس کی فراہمی بند کر دی جائے گی۔ کے الیکٹرک کو بھی گیس کی سپلائی کم دی جائے گی۔ کے الیکٹرک کو اس وقت 170 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق اگلے 4 روز تک 150 ایم ایم سی ایف ڈی گیس دی جائے گی۔ صرف 20 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کم کی جائے گی۔ گیس کی کمی کو پورا کرنے میں دشواری ہوئی تو غیر برآمدی صنعتوں کو بھی گیس کی فراہمی بند کردی جائے گی۔ گیس کی اس قلت کی وجہ سے کراچی کے بعض علاقوں میں کم پریشر کی شکایات کا بھی امکان ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔