لاہور بورڈ کے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا

لاہور بورڈ کے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا
لاہور بورڈ کے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو امتحانات کے نتائج کا اعلان،کامیابی کا تناسب صرف 58.67 رہا، امتحانات میں 41 فیصد بچے فیل ہوئے ، ایک لاکھ 86 ہزار 581 طلبہ نے امتحاں میں حصہ لیا۔ لاہور بورڈ کے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو امتحانات میں طلبہ کی بڑی تعداد فیل ہو گئی لاہور بورڈ کے امتحانات میں 41 فیصد بچے فیل ہوئے ہیں،سالانہ امتحان میں کامیابی کا تناسب صرف 58.67 رہا۔چیرمین لاہور بورڈ مرزا حبیب نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان کیا۔ لاہور بورڈ کے میٹرک کے امتحانات میں 1 لاکھ 86 ہزار 581 طلبہ نے امتحاں میں حصہ لیا،1 لاکھ 9 ہزار467 طلبہ پاس ہوئے۔ کامیابی کا تناسب 58.67 فیصد رہا اور 41 فیصد بچے فیل ہوئے۔ لڑکیاں ایک بار پھر لڑکوں پر سبقت لے گئیں، لڑکوں کی کامیابی کا تناسب48 اور بچیوں کی کامیابی کا تناسب 66 فیصد رہا- 10.62 فیصد بچوں نے اے پلیس لیا 16 فیصد بچوں نے اے گریڈ لیا اور 24فیصد بچوں نے بی گریڈ حاصل کیا-

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔