گوگل میپ نے دولھا کو بھٹکا دیا، کسی اور گھر بارات لے کر پہنچ گیا

گوگل میپ نے دولھا کو بھٹکا دیا، کسی اور گھر بارات لے کر پہنچ گیا

ویب ڈیسک: شادیوں میں کئی واقعات ایسے ہو جاتے ہیں جو دلچسپی سے بھر پور ہوتے ہیں لیکن یہاں واقعہ کچھ اور ہو گیا۔ دولھا اپنی شادی کے بجائے کسی اور کی شادی میں جا پہنچا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا ایک گاؤں میں دولھا اپنی دولھن کو لینے کے لیے گوگل میپ کے سہارے بارات سمیت جا رہا تھا۔ راستہ میں ایک جگہ الفا نامی لڑکی کے گھر اس کی منگنی کے لیے تقریب جاری تھی۔ دولھا اپنی بارات لے منگنی والے گھر جا دھمکا۔ الفا کے گھروالوں نے استقبال بھی کیا۔

دولھا کے ساتھ موجود ایک شخص کو شک ہوا کہ وہ کسی اور گھر جا پہنچے ہیں۔ بعد ازاں یہ معلوم ہوا کہ گوگل میپ نے ان کو اس جگہ پہنچا دیا۔ جس پر الفا کے گھروالوں سے دولھا اور باراتیوں نے معافی اور ان سے مدد لے کر اپنے درست اور متعلقہ گھر پہنچے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔