'یواے ای کی قیادت کیساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں'

'یواے ای کی قیادت کیساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں'
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی قیادت کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹرپر جاری کردہ بیان میں وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے صدر اور وزیر اعظم اور ابوظہبی کے ولی عہد کا تہنیتی پیغام ملا، تینوں شخصیات کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ وزیر اعظم شہبا ز شریف نے کہا کہ دونوں ممالک میں برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا چاہتے ہیں اور میں یواے ای کی قیادت کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں۔ گزشتہ روز چین کے وزیر اعظم نے بھی شہباز شریف کو وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی تھی،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کی لازوال دوستی کو پروان چڑھاتے رہیں گے۔ اس موقع پر چینی وزیر اعظم نے کہا کہ شہباز شریف کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں، پاکستان قومی استحکام اور ترقی میں آگے بڑھے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔