سچ، انصاف اور بہادری انسان کو عظیم بناتی ہیں

سچ، انصاف اور بہادری انسان کو عظیم بناتی ہیں
اسلام‌آباد(پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان نےیوم آزادی پر نوجوانوں کے لیے اپنے پیغام میں کہا کہ 3خصوصیات سچ، انصاف اور بہادری انسان کو عظیم بناتی ہیں. وزیراعظم عمران خان کا اپنے ٹؤئٹر پیغام میں کہنا تھا کہ یوم آزادی پرمیراپیغام نوجوانوں کےلیےہے . وزیراعظم پاکستان عمران خان کا یوم آزادی 14 اگست 2021 کے موقع پر پیغام میں کہنا تھا کہ آج یوم آزادی کے موقع پر قومی پرچم لہراتے ہوئے ہمیں ایمان ،اتحاد تنظیم کی قومی اقدار کو سربلند رکھنے کے پختہ عزم کا اعادہ کرنا چاہئے جس کا تصور قائد اعظم محمد علی جناح نے پیش کیا تھا ۔ہم نے ایک متحد،پرامن اور پرعزم قوم کی حیثیت سے ابھرنے کے لئے اپنی تاریخ کے سفر میں کٹھن چیلنجز عبور کئے ہیں حتیٰ کہ آج بھی اندرون ملک بعض درپیش مسائل کے ساتھ ساتھ خطہ کی بدلتی صورتحال ہمارے اس عزم کا امتحان ہے۔ ہروقت کی طرح ہم اپنے عزم صمیم کی بدولت ان رکاوٹوں پر قابو پالیں گے اور مضبوط تر قوم کے طور پر ابھریں گے۔ انہوں نے کہا پاکستان آج اقوام عالم کے مابین سر اٹھا کر کھڑا ہو سکتا ہے۔معیشت کی بحالی، کورونا وبا سے نبرد آزما ہونے اور ماحولیاتی تحفظ بارے ہماری پالیسیوں کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی ہے۔‏اس موقع پر ہمیں اپنے کشمیری بہن بھائیوں کو نہیں بھولنا چاہئے، جو انتہائی نامساعد حالات اور بھارتی غیر قانونی قبضہ میں ناقابل بیان جبر میں اپنے حق خودارادیت کے لئے جدوجہد کررہے ہیں۔ وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کشمیریوں کی منصفانہ کاز کے لئے اپنی بھرپور حمایت جاری رکھے گا، کشمیری ابھی بھی ان کے ساتھ کئے گئے وعدے پورے کرنے کے لئے عالمی برادری کی طرف دیکھ رہے ہیں۔پاکستان نے اپنی مغربی سرحدوں پر غیر مستحکم صورتحال کے باعث بڑی قربانیاں دی ہیں اور اس کی بھاری قیمت چکائی ہے ہم نے ہمیشہ اس بات پر مسلسل زور دیا ہے کہ افغانستان کے تنازعہ کا کوئی فوجی حل نہیں ہے افغانستان میں دیر پا امن و استحکام کے لئے پاکستان افغان تنازعہ کے مذاکرات سے سیاسی حل کی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے مزید کہا اپنے معاشی و سماجی ایجنڈے کی پیروی کے لئےہم اندرون اور بیرون امن چاہتے ہیں ۔ نیا پاکستان میں ہماری تمام تر توجہ جیو پالٹیکس سے اب جیو اکنامکس پر مرکوز ہوگئی ہے۔جس میں ہم اولین ترجیح کے طور پر پاکستانی عوام کی فلاح و بہبود اور خوشحالی پر توجہ دے رہے ہیں۔ہماری حکومت نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے ہر ممکن کوششیں کی ہیں۔بلاشبہ پاکستان اللہ تعالیٰ کا ہمارے لئے تحفہ ہے میں ایک مرتبہ پھر اندرون ملک اور بیرون ملک تمام پاکستانیوں کو مبارکباد دیتا ہوں اوراس موقع پر آپ سے کہتا ہوں کہ پاکستان کو قابل فخر ، خوشحال اور پرامن ملک بنانے میں اپنا کردار ادا کریں. وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان ایک خواب جسے خون جان اور جان سے پیاروں کی قربانی دے کراصل کیا گیا۔ان گنت گمنام قدم ننگے پاؤں سر زمین پاکستان کی طرف چلتے ہوئے شہید کر دئے گئے۔یہ آزادی پلیٹ میں رکھ کر نہیں ملی۔پاک فوج اور پاکستان کا ہر شہری پاکستان کی عزت،اساس،نظریے اور چپے چپے کی حفاظت ہر صورت کریں گے.

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔