ویب ڈیسک: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا، جس کے بعد پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگے ہوگئے۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 16 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 383 روپے 95 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں بھی 45 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 325 روپے 43 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ہوگا۔