کراچی کے صارفین کیلئے بجلی 2روپے 45 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی گئی ہے۔ کراچی کے بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر ہے، بجلی کی قیمت میں 2 روپے 45 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی گئی ہے۔بجلی اکتوبر کی ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ مد میں کمی کی گئی ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک نے 1 روپے 88 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا ) کے مطابق اتھارٹی نے 30 نومبر 2022 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی، اس کا اطلاق صرف 1 ماہ کے لئے ہوگا، لائف لائن صارفین،300 یونٹس تک گھریلوصارفین ،زرعی صارفین اور الیکٹرک وہیکل چار جنگ ا سٹیشنز پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔