ملک بھر میں طوفانی بارشیں کب اور کہاں ہوں گی؟محکمہ موسمیات نے نوید سنادی

ملک بھر میں طوفانی بارشیں کب اور کہاں ہوں گی؟محکمہ موسمیات نے نوید سنادی
کیپشن: ملک بھر میں طوفانی بارشیں کب اور کہاں ہوں گی؟محکمہ موسمیات نے نوید سنادی

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور  خشک رہے گا جبکہ  پہاڑی علاقوں میں صبح  اور رات   کے اوقات میں شدید سرد  رہنے  کا امکان  ہے۔

تفصیلات کے مطابق   محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں   موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان  ہے، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم  سرد اورخشک  شمالی اضلاع میں رات اورصبح کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان  ہے،پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ مری، گلیات اور گردونواح میں موسم    شدیدسرد اور  مطلع جزوی ابر آلود  رہنے  کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ پشاور سمیت صوبے کے بیشراضلاع میں موسم خشک اور سرد رہےگا،خیبرپختونخواکے چند بالائی اضلاع میں بارش اور برفباری کاامکان ہے،چترال،دیر،شانگلہ،ایبٹ آباد اور مالاکنڈڈویثرن میں بارش کاامکان ہے،شہر پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 12جبکہ ذیارہ سے ذیادہ 23سینٹی گریڈ تک جانے کاامکان ہے جبکہ شہر میں ہوا کا نمی کا تناسب24فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کالام اور پتن میں 2،2ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،چترال اور دیر میں ایک ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

  محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم  سرد اور خشک  جبکہ شمالی اضلاع میں رات اورصبح کے اوقات میں  شدید سرد  رہنے  کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ کشمیر میں موسم شدید سرد  اور خشک  رہنے کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اوراور مطلع جزوی ابر آلود  رہنے  کے  علاوہ چند مقامات پر رات کے اوقات میں  ہلکی بارش اور ہلکی برف کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ کراچی میں ہواؤں کا رخ ایک بار پھر تبدیل،نمی کا تناسب بڑھ گیا،مغربی سمت سے 7 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے،ہوا میں نمی کا تناسب 87 فیصد ہے، اس وقت ہلکی دھند کے ساتھ خنکی محسوس کی جارہی ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہےکہ شہر میں آج بھی دن کے اوقات میں گرمی کا راج برقرار رہے گا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانےکا امکان ہے،آئندہ 24گھنٹوں کے دوران دن کے اوقات میں تیز دھوپ کے ساتھ رات میں موسم خشک رہے گا،موجودہ درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

Watch Live Public News