ویب ڈیسک: (علی زیدی)بابر اعظم، ویرات کوہلی، کین ولیمسن اور ڈیوڈ وارنر کو پیچھے چھوڑ کر ون ڈے میں تیز ترین 6000 رنز بنانے والے بلے باز بن گئے۔
بابراعظم نے جمعہ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں سہ فریقی سیریز کے فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف یہ کارنامہ انجام دیا۔ بابر اعظم نے ساتویں اوور کی تیسری گیند پر چوکا لگا کر یہ اعزاز حاصل کیا۔

بابر اعظم اب جنوبی افریقہ کے سابق بلے باز ہاشم آملہ کے ساتھ 6000 ون ڈے رنز کا ہندسہ عبور کر گئے ہیں۔ دونوں کھلاڑیوں نے اس سنگ میل تک پہنچنے کے لیے 123 اننگز کھیلیں۔ بھارت کے ویرات کوہلی نے 6000 ون ڈے رنز بنانے کے لیے 136 اننگز کھیلی تھیں، جب کہ کین ولیمسن اور ڈیوڈ وارنر نے 139 اننگز کھیلی تھیں۔
تاہم بابر اعظم اب ون ڈے کرکٹ میں یہ سنگ میل عبور کرنے والے تیز ترین ایشیائی اور پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔
یاد رہے کہ بابر اعظم نے آخری بار 2023 میں نیپال کے خلاف سنچری اسکور کی تھی30 اگست 2023 کو نیپال کے خلاف کھیلتے ہوئے انہوں نے 131 گیندوں پر 151 رنز بنائے تھے اور اس کے بعد سے بابر ابھی تک ون ڈے میں تین ہندسوں کا ہندسہ عبور نہیں کر پائے ہیں۔