عمران خان کے طبی معائنے کیلئے دو رکنی میڈیکل پینل تشکیل

عمران خان کے طبی معائنے کیلئے دو رکنی میڈیکل پینل تشکیل
کیپشن: عمران خان کے معائنے کیلئے دو رکنی میڈیکل پینل تشکیل

ویب ڈیسک: حکومت نے بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے طبی معائنے کے لیے دو رکنی میڈیکل پینل تشکیل دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قائم کیے گئے پینل میں ڈاکٹر امجد اور ڈاکٹر ندیم قریشی شامل ہیں، جو کچھ ہی دیر میں عمران خان کا تفصیلی طبی معائنہ کریں گے۔ معائنے کے بعد یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ آیا انہیں مزید علاج کے لیے اسپتال منتقل کرنے کی ضرورت ہے یا نہیں۔

اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ عمران خان کی آنکھ کے جاری علاج کے سلسلے میں مزید معائنہ کرایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ماہرینِ امراضِ چشم ایک خصوصی طبی ادارے میں ان کا علاج کریں گے اور مکمل میڈیکل رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائی جائے گی۔

وزیر اطلاعات نے اس معاملے پر قیاس آرائیوں سے گریز کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔

Watch Live Public News