بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کیلئے کاروبار بیچ دیا

بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کیلئے کاروبار بیچ دیا

لاہور(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر ایک جذباتی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس کا مرکزی خیال یہ ہے کہ  ایک بھائی نے چھوٹے بھائی کو پیسوں کی ضرورت پڑنے پر اپنا پورا کاروبار بیچ کر مدد کی اور خود بے روزگار ہو گیا - حالات ٹھیک ہوتے ہی چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو نئی گاڑی تحفہ میں دی دے.

بھائی ایک ایسا شخص ہے جو آپ کو ضرورت پڑنے پر ہر وقت موجود رہتا ہے ، جب آپ گرتے ہیں تو آپ کو اٹھاتا ہے، بھائی آپ کے ساتھ رہنے والا ایک انتہائی خوبصورت رشتہ ہے، مذکورہ کہانی میں اسی لازوال رشتے کی ایک جھلک نظر آتی ہے۔

پاکستان میں ایک بھائی کہیں اپنا گھر بنا رہا تھا لیکن اس کے پاس موجود رقم کم پڑ گئی، اس کو شدید مالی پریشانیوں سے بچانے کے لیے اس کے  بڑے بھائی نے اس کی مدد کی۔ اس کے بھائی نے اپنا کاروبار بیچ دیا اور کاروبار سے حاصل ہونے والی ساری رقم اپنے بھائی کو دے دی تاکہ وہ گھر بنانے کے لیے پیسوں کی پرواہ کیے بغیر اپنا گھر بناسکے۔ اپنا کاروبار بیچتے وقت، وہ بے روزگار ہو گیا تھا اور اس کے بعد سے اپنے گھر والوں کے لئے پیسے کمانے کا اس کے پاس کوئی ذریعہ نہیں تھا۔

بڑے بھائی نے اس معاملے پر کبھی شکوہ نہ کیا، انہوں نے کبھی شکایت نہیں کی اور آج اس کے چھوٹے بھائی نے اسے بالکل نیا ٹویوٹا الٹس تحفے میں دے کر اس کے احسان کا مداوا کیا۔ اس جذباتی منظر پر دونوں بھائی جذباتی انداز میں ایک دوسرے کے گلے لگ کر روتے رہے۔ چھوٹے بھائی کے الفاظ تھے: "میں ساری زندگی اپنے بھائی کی مہربانی کو نہیں بھولوں گا ، اللہ میرے بھائی کو ہمیشہ کے لئے سلامت رکھے۔ آمین"

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔