سوئی سدرن گیس کے 8 اعلیٰ افسران برطرف

سوئی سدرن گیس کے 8 اعلیٰ افسران برطرف
کراچی (پبلک نیوز) سوئی سدرن گیس کمپنی میں بڑے پیمانے پر برطرفیوں کا سلسلہ شروع ہو گیاہے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی میں نئے منیجنگ ڈائریکٹر عمران منیار نے کمپنی نے 8 اعلیٰ افسران کو ایک ہی جھٹکے میں برخواست کردیا ہے۔ مزید برطرفیوں کی ایک اور فہرست تیا ر کرلی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق ایم ڈی عمران منیار کو اس لئے خاص طور پرلایاگیا ہےتاکہ نئی بھرتیوں کے لیے گنجائش پیدا کی جا سکے۔ جن 8 افسران کو برطرفی کے لیٹر جاری کیے گئے ان میں ڈی جی ایم حیدرآباد صلاح الدین ظفر، زونل انجینئر گھوٹکی سجاد علی، منیجر سیلز کراچی تلسی داس سمیت 8 افسران شامل ہیں۔ آفیسرز ایسویسی ایشن کے صدر اور سیکریٹری جنرل کا بھی تبادلہ کردیا گیا ہے۔ نکالے گئے افسران نے برطرفی کے معاملے کو قانونی طور پر چیلنج کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔