پاکستانی طلبہ کیلئے سعودیہ کا اہم علان

پاکستانی طلبہ کیلئے سعودیہ کا اہم علان
پاکستانی طلبہ کے لیے سعودی عرب کا 25 جامعات میں اسکالرشپس کا اعلان. پاکستان کے ہائیر ایجوکیشن کمیشن(ایچ ای سی) کا کہناہے کہ سعودی عرب کی جامعات میں داخلے کے خواہشمند طلبہ و طالبات متعلقہ یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر درخواست دے سکتے ہیں۔ یچ ای سی کے مطابق یہ سکالر شپس(وظائف) قانون، پولیٹیکل سائنس، ایڈمنسٹریشن ایجوکیشن، ، انجینئرنگ، معاشیات، ایگریکلچر ، عربی/اسلامک ،کمپیوٹر سائنس، میڈیا سائنس اور سٹڈیز میں دیے جا رہے ہیں۔ سکالرشپ کے لیے اہلیت کا معیار کیا ہو گا؟ وظائف کے لیے درخواست گزار کا تعلق پاکستان یا پاکستان کے زیر انتظام کشمیر سے ہی ہونا چاہیے اور 75 فیصد سکالر شپس پاکستان سے طالب علموں جبکہ 25 فیصد سعودی عرب میں مقیم پاکستانی طلبہ کو دیے جائیں گے۔ سکالرشپ کے لیے مرد و خواتین دونوں ہی درخواست دینے کے اہل ہیں۔ سکالرشپ حاصل کرنے والوں کو یونیورسٹی کیمپسز میں رعایتی نرخوں پر کھیلوں ،تفریح اور کھانے کی سہولیات فراہم کی جائیں گی جبکہ زیر کفالت افراد کے لیے سفری اخراجات میں مدد بھی کی جائے گی۔ سائنس کی تعلیم حاصل کرنے والے طلبا کو ماہانہ 900 سعودی ریال جبکہ آرٹس والوں کو 850 سعودی ریال ماہانہ الاونس دیا جائے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔