اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب سے مرطوب ہوائیں 15 جون سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 15 جون سے کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی ، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ اس دوران بعض مقا مات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ 16 سے 21جون کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، مری ، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی، سرگودھا، خوشاب، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں وقفے وقفے سے آندھی ،تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ 17 سے 20 جون کے دوران ملتان، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، بھکر، لیہ،مظفر گڑھ، کوٹ ادو، ساہیوال، خانیوال، پاکپتن،اوکاڑہ، بہاولنگر، بہاولپور، خانپور اور رحیم یار خان میں بھی وقفے وقفے سے آندھی ،تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمایت کا کہنا ہے کہ 16 جون اور 17 جون کو راولپنڈی، اسلام آباد، جہلم، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، لاہور، قصور اور شیخوپورہ میں موسلادھار بارش ہو سکتی ہے جس کے باعث راولپنڈی اور لاہور میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 15 سے 22 جون کے دوران چترال، دیر، سوات، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، صوابی، نوشہرہ، کرم، کوہاٹ، وزیرستان، لکی مروت، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ 15 سے 22 جون کے دوران چترال، دیر، سوات، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، صوابی، نوشہرہ، کرم، کوہاٹ، وزیرستان، لکی مروت، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ17 سے 19 جون کے دوران سکھر، جیکب آباد اور لاڑکانہ میں گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔