(ویب ڈیسک )آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ 2026 کے پہلے میچ میں بھارت نے پاکستان ک جیت کیلئے 171 رنز کا ہدف دے دیا۔
برمنگھم ایجبسٹن اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 64 رنز سے شکست دے دی۔171 رنز کے تعاقب میں پاکستان ویمنز ٹیم 106 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی.
بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بھارت نے پہلےکھیلتے ہوئے 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 170 رنز بنائے۔
بھارت کی جانب سے سمرتی مندانا نے 68 رنز کی اننگز کھیلی، ہرمن پریت کور 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں جبکہ رچا گھوش نے 17 گیندوں پر 34 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے سعدیہ اقبال، کپتان فاطمہ ثناء نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ تسمیہ رباب اور رامین شمیم نے1،1 وکٹ حاصل کی ۔
پاکستان ویمنز ٹیم کی جانب سےقومی وکٹ کیپر بیٹر منیبہ علی 41 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو ئیں ۔ عائشہ ظفر اورگل فیروزہ 12 رنز بنا سکیں جبکہ سائرہ جبین ک نے2 رنز بنائے۔ پاکستانی 7 بیٹر ڈبل فگر میں نہ جا سکیں۔
خیال رہے کہ بھارت کی طرف سے "اسپورٹس مین شپ" دشمنی برقرار رہی، ٹاس کے بعد دونوں کپتانوں نے ایک دوسرے سے ہاتھ نہیں ملا۔چیئرمین آئی سی سی جے شا کی طرف سے فاطمہ ثناء کے ساتھ ہاتھ ملانے کے بعد آج کپتانوں کے ہاتھ ملانے کا امکان تھا.جے شا کے ہاتھ ملانے کو پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں اچھا فیصلہ قرار دیا جا رہا تھا۔