فیصل مسجد  اعتکاف بیٹھنے والوں کیلئے خوشخبری،  5 ہزار رجسٹریشن فیس ختم

فیصل مسجد  اعتکاف بیٹھنے والوں کیلئے خوشخبری،  5 ہزار رجسٹریشن فیس ختم

(ویب ڈیسک ) فیصل مسجد   اعتکاف کیلئے 5 ہزار رجسٹریشن فیس ختم کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے۔

صدر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی نے فیصل مسجد میں اعتکاف کے لیے 5 ہزار رجسٹریشن فیس کے معاملے کا نوٹس لے لیا ۔ترجمان جامعہ کے مطابق  ڈاکٹر ھذال حمود نے دعوہ اکیڈمی کو مقررہ رجسٹریشن فیس فی الفور ختم کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔  صدر جامعہ نے دعوہ اکیڈمی کو ہدایت کی کہ مستقبل میں فیصل مسجد سے متعلقہ ایسے امور جن کا تعلق عوام الناس سے ہو ان کی باقاعدہ منظوری صدر جامعہ سے لی جائے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ   اکیڈمی کوئی بھی فیصلہ اپنے طور پر نہ کرے۔ صدرِ جامعہ نے یہ بھی ہدایت کی کہ ماہ صیام کے دوران فیصل مسجد میں نمازیوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے، اعتکاف سے متعلقہ جملہ امور کے حوالے سے بھی آسانیاں پیدا کی جائیں۔

Watch Live Public News