امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی جرابوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کا دل کیسے جیتا؟

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی جرابوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کا دل کیسے جیتا؟
کیپشن: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی جرابوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کا دل کیسے جیتا؟

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان جرابوں پر تبصرہ کردیا جو نائب صدر جے ڈی وینس نے وائٹ ہاؤس میں ایک سرکاری میٹنگ کے دوران پہنی ہوئی تھیں۔ ویڈیو وائرل ہونے پر سوشل میڈیا پر صارفین نے بڑے پیمانے پر رد عمل کا اظہار کیا۔ 

ٹرمپ نے آئرش وزیراعظم مائیکل مارٹن کے ساتھ ملاقات کے دوران ایک ویڈیو کلپ میں کہا کہ مجھے یہ جرابیں پسند ہیں، ان جرابوں میں کیا ہے کہ میں توجہ مرکوز رکھنے کی کوشش کر رہا ہوں، لیکن مجھے واقعی نائب صدر کی جرابیں پسند ہیں۔

بدلے میں وینس ہنس پڑے اور " ایکس " پلیٹ فارم پر اپنے اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کردی اور لکھا کہ مجھے معلوم تھا کہ وہ ان جرابوں پر تبصرہ کریں گے۔ وینس نے ساتھ ہنسنے کی ایموجی بھی شیئر کی۔ امریکی نائب صدر نے سینٹ پیٹرک ڈے کے موقع پر سفید جرابیں پہنی ہوئی تھیں جن پر سبز شیمروک لیف ڈیزائن تھا۔

میٹنگ سے پہلے وینس نے مائیکل مارٹن کا اپنے گھر پر سینٹ پیٹرک ڈے کے ناشتے میں خیرمقدم کیا اور انکشاف کیا کہ وہ شیمروک پیٹرن والے موزے کیوں پہنتے ہیں۔ 

وینس نے کہا کہ آپ کے اعزاز میں میں نے یہ جرابیں پہنی تھیں جو شیمروکس کے پتوں سے سجی ہوئی تھیں۔ ہم بعد میں اوول آفس میں ملیں گے، اگر ٹرمپ نے ان جرابوں کو دیکھا تو آپ کو میرا دفاع کرنا چاہیے اور آپ نے کہنا ہے کہ یہ آئرش اور امریکی تعلقات کو مضبوط بنانے کا ایک اہم حصہ ہے اور اسی وجہ سے انہوں نے یہ جرابیں پہن رکھی ہیں۔ 

واضح رہے ہر سال 17 مارچ کو آئرلینڈ میں سینٹ پیٹرک ڈے منایا جاتا ہے اور دنیا سبز اور شیمروکس میں ڈھکی ہوتی ہے۔

Watch Live Public News