کوئی شک میں نہ رہے،میں آج سیالکوٹ ضرور جاؤں گا

کوئی شک میں نہ رہے،میں آج سیالکوٹ ضرور جاؤں گا
سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کوئی شک میں نہ رہے، میں آج سیالکوٹ ضرور جاؤں گا۔ امپورٹڈ حکومت نے ہماری قیادت اور کارکنان کیخلاف سیالکوٹ میں جو کچھ کیا وہ اشتعال انگیز ضرور ہے مگر غیر متوقع ہرگز نہیں۔ عمران خان سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہنا تھا کہ ضمانت پر رہا مجرموں کے اس ٹولے اور لندن میں مقیم ان کے عدالت سے سزا یافتہ قائد نے ہمیشہ اپنے مخالفین کیخلاف فسطائی حربے استعمال کئے ہیں۔ خیال رہے کہ تحریک انصاف نے آج سیالکوٹ کے سی آئی ٹی گراؤنڈ میں جلسے کا اعلان کر رکھا تھا، مگر مسیحی کمیونٹی کے اعتراض کے بعد مقامی انتطامیہ نے تحریک انصاف کو جلسہ کرنے سے روک دیا تھا۔ https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1525390496494866433?s=20&t=K4GZwkU02UjCbeyU0D4E6Q جلسے کے معاملے پر کشیدگی بھی نظر آئی۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اجازت نہ ملنے کے باوجود پی ٹی آئی کی جانب سے جلسے کی تیاریاں جاری تھیں جس پر پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے عثمان ڈار اور علی اسجد ملہی سمیت متعدد افراد کو حراست میں لے لیا تھا۔ بعد ازاں پی ٹی آئی پنجاب کے صدر شفقت محمود نے سینیٹر اعجاز چوہدری کے ہمراہ سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جلسہ گاہ کا مقام تبدیل کرنے کا اعلان کیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔