بمراہ ، رشبھ پنت  کی جنوبی افریقہ کے کپتان کی باڈی شیمنگ، ’بونا‘ کہہ دیا

بمراہ ، رشبھ پنت  کی جنوبی افریقہ کے کپتان کی باڈی شیمنگ، ’بونا‘ کہہ دیا

(ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے جسپرت بمراہ اور رشبھ پنت نے اسپورٹس مین اسپرٹ کی دھجیاں اڑادیں۔دونوں نے جنوبی افریقہ کے کپتان کی باڈی شیمنگ کی اور انہیں بونا کہہ دیا۔

بھارت کے شہر کلکتہ کے ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ کے دوران بھارتی بولر جسپریت بمرا نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے پہلے ہی دن شاندار بولنگ کرتے ہوئے ایڈن مرکرم اور رائن ریکلٹن کو آؤٹ کیا۔

اس کے بعد بمراہ کو لگا کہ انہوں نے جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باووما کو بھی ایل بی ڈبلیو کیا،تاہم اپیل کرنے پر امپائر نے آؤٹ نہ دیا۔ ریویو لینے کی مشاورت کے دوران جنوبی افریقہ کے کپتان  ٹیمبا باووما کے بارے میں بھارتی کھلاڑیوں کی غیر اخلاقی گفتگو اسٹمپ مائیک پر ریکارڈ ہوگئی۔ جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

وائرل ویڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ جسپریت بمرا نے ٹیمبا باووما کو کہا’ بونا بھی ہے یہ‘ اس پر رشبھ پنت نے کہا، ’ بونا ہے مگر گیند اوپر لگی۔‘

Watch Live Public News