بٹگرام کی تحصیل آلائی میں گاڑی کھائی میں جا گری

بٹگرام کی تحصیل آلائی میں گاڑی کھائی میں جا گری
پبلک نیوز: بٹگرام کی تحصیل آلائی میں گاڑی کھائی میں جا گری، حادثے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، حادثے کا شکار فیملی تعزیت کے لیے جا رہی تھی۔ تفصیلات کے مطابق ضلع بٹگرام کے علاقےآلائی بوجڑئی کے مقام پر فوتگی کےلیے جانے والی پیک اپ گاڑی کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ چھ زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو مقامی ہسپتال بنہ منتقل کرنے کے بعد فوری طور ایبٹ آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا ہے۔جاں بحق ہونے والوں میں ایک مرد اور عورت شامل ہے باقی زخمیوں میں اکثریت خواتین کی ہے۔ جس میں دو افراد شدید زخمی ہیں۔ ذرائع کے مطابق گاڑی میں فنی خرابی انے کی وجہ سے یہ واقعہ اس وقت پیش ایا جب یہ لوگ کسی دوسرے فوتگی کےلیے جارہے تھے۔ یاد رہے دو دن قبل بھی آلائی کے علاقے نل میں فورویل گاڑی کھائی میں جاگری تھی جس کے نتیجے میں چار افراد جاں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔