جتنا تنگ کریں گے اتنی ہی تیاری کریں گے، عمران خان

جتنا تنگ کریں گے اتنی ہی تیاری کریں گے، عمران خان
اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا کہ حکومت کو پیغام ہے جتنا تنگ کریں گے اتنی ہی تیاری کریں گے۔ خاتون جج اور پولیس افسران کے خلاف بیان کیس،عمران خان جے آئی ٹی میں پیش ہوئے، پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ میری آج جے آئی ٹی میں پہلی پیشی ہوئی،میرےخلاف دہشت گردی دفعات لگائی گئیں،حکومت کو پیغام ہے جتنا تنگ کریں گے اتنی ہی تیاری کریں گے۔ عمران خان نے کہا کہ ٹیلی تھون پر فنڈز جمع کرنےتھے انہوں نے چینلز بند کردیئے،ان کی چوری کی وجہ سے ان کو پیسے نہیں ملتے۔انہوں نے کہا کہ شہباز گل پرتشدد کیا گیا، ہم نے کہا قانونی کارروائی کریں گے،کارروائی کی بات کی تو دہشتگردی کی دفعات لگائی گئیں، یہ مذاق ہے۔ پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ مجھے اور میری پارٹی کو جتنا دیوار سے لگائیں گے اتنا ہی تیار ہو رہے ہیں،پہلے اس لیے چپ رہا کہ معاشی بحران تھا، پھر سیلاب آگیا،میں نے 26 سال کی سیاست میں کبھی قانون کی خلاف وزری نہیں ،دنیا دہشتگردی کی تعریف جانتی ہے مقدمے کی وجہ سے دنیا ہم پر ہنس رہی ہے ۔ سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہمیں کہہ رہے ہیں سیلاب پر سیاست نہ کریں، دوسری طرف مجھے ختم کیا جارہا ہے،عوام کا سمندر نکلنے لگا ہے، یہ لوگ پبلک کا سامنا نہیں کرسکتے،صرف ایک بات ہوسکتی ہے اور وہ شفاف انتخابات کی ہوگی،انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے والی ہیں۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔